پولٹری کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت

پولٹری کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عرفان اللہ محسود نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرغی کے بڑ ھتی ہوئی قیمتوں اور ان میں بیماری کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں ۔یہ ہدایات انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر مرغیوں کی بڑ ھتی ہوئی قیمتوں کو کنڑول کرنے کے سلسلے میں منعقدہ پرائس ریویوکمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جبکہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دیر بالا کے علاوہ دیگرمتعلقہ محکوں کے افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں گرمی کی وجہ سے پولڑی کے ممکنہ بیماریوں اور ان کی انسانی جانوں پر ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر دیر بالا کے زیر صدارت مختلف سیاسی جماعتوں سے متعلق رکھنے والے نمائیندوں سے بھی ملاقات کی اور 2018 کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دیے گئے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کر نے کو یقینی بنائیں ۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر دیر بالاکی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے عمائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ہر قسم مذہبی مناظروں اور فرقہ واریت کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور اس قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔اجلاس میں علمائے کرام سے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے سمیت عوام کو اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی ہوگی۔