پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر ڈاکٹر اشفاق حسین اور ڈاکٹر قاسم ریاض ڈی ایس ایس تعینات

پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر ڈاکٹر اشفاق حسین اور ڈاکٹر قاسم ریاض ڈی ایس ایس ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)مجاز حکام نے خیبرپختونخواپبلک سروس کمشن کی سفارشات پر فوری طورپر دو ڈاکٹروں ،ڈاکٹر اشفاق حسین ولد بخت رزاد سکنہ سوات اورڈاکٹر قاسم ریاض ولداعظم خان سکنہ شمالی وزیر ستان (اس وقت محکمہ صحت میں کام کررہاہے)کو مستقل بنیادوں پر بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سائیکاٹری ( بی پی ایس۔ 18 ) میں تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹرز عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ ان کی خدمات قواعد وضوابط خیبرپختونخوا سول سرونٹس ایکٹ1973 کے تحت تصور ہونگے جبکہ ان کو تیس دنوں کے اندراندر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر