خیبرپختونخوا کے نگران وزیر صحت سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر صحت سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز ایسوسی ایشن کے ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا کے نگران وزیر برا ئے صحت اکبر جا ن مر وت نے پرائیو یٹ میڈ یکل کا لجز ایسو سی ایشن کی تما م جا ئز مطا لبا ت پو رے کر نے کی یقین دہا نی کراتے ہو ئے کہا ہے کہ صوبے میں قا ئم نجی میڈ یکل کا لجز طب کے شعبے میں اپناکردار ادا کر رہے ہیں۔ جہا ں خا میا ں ہیں انہی دور کر نے کیلئے مشتر کہ طو ر پر کا م کر نے کی ضرورت ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے پر ائیویٹ میڈ یکل کا لجز ایسو سی ایشن کے نما ئندہ وفد سے اپنے دفتر میں ملا قا ت کے دوران کیا۔ وفد نے نگران وزیر صحت کو اپنے مطا لبا ت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ایف سی پی ایس پا س اُمیدواروں کو پرانے فا رمو لے کے تحت خیبر پختو نخوا کے ہسپتا لو ں میں ٹریننگ کے مواقع دئے جائیں اور اس سلسلے میں پراؤ یٹ اور سر کا ری کا لجو ں کے فا رغ التحصیل ڈاکٹروں میں تفر یق ختم کیا جا ئے۔ اس کے علا وہ سر کا ری ہسپتا لو ں میں پرائیو یٹ کا لجز کے فا ر غ التحصیل ڈاکٹروں کے برابر وظیفہ دیا جا ئے جو کہ ایک سال کیلئے ہو تا ہے۔ نگران وزیر صحت نے پرائیو یٹ میڈیکل کالجز ایسو سی ایشن کے مطا لبا ت غور سے سنے اور تما م جا ئز مطا لبا ت پو رے کر نے کے یقین دہا نی کرادی۔ صوبا ئی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لا نا حکو مت کی اولین تر جیحا ت میں شا مل ہے۔ صوبے کے تما م ڈاکٹروں کے جا ئز مطا لبا ت پو رے کر یں گے تا کہ طب کے شعبے میں نما یاں بہتری آسکے۔ نگران وزیر صحت نے کہا کہ پرائیو یٹ مڈ یکل کا لجز سے فا رغ التحصیل طلبا و طا لبا ت کی تما م محرو میو ں کا ہر ممکن ازالہ کیا جا ئیگا اور انہی دیگر میڈ یکل طلبا کے برابر مواقع فراہم کیے جا ئنگے تا کہ یہ طلبا اور طا لبا ت بھی طب کے شعبے میں بھر پو ر کر دار ادا کر سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر