ڈپٹی کمشنر چارسدہ میاں عبدالقادر شاہ کا ریسکیو 1122 کا دورہ

ڈپٹی کمشنر چارسدہ میاں عبدالقادر شاہ کا ریسکیو 1122 کا دورہ

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر چارسدہ میاں عبدالقادر شاہ کا ریسکیو 1122 کا دورہ ۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122کے گاڑیوں ، آلات اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا ۔ریسکیو ٹیموں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے عملی مشقیں پیش کئے ۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے تعاون سے ریسکیو 1122کے سروسسز کو مزید بہتر کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے نئے ڈپٹی کمشنر میاں عبدالقادر شاہ اور ڈی ایس پی اختراز خان نے ریسکیو 1122کے سٹیشن کا دورہ کیا ۔ریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے چارسدہ میں ریسکیو سروسز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے سٹیشن کے تمام حصوں کا دورہ کیا اور ایمر جنسی گاڑیوں ، آلات اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ریسکیور ٹیموں نے میڈیکل،فائر اور ڈیزاسٹر ریسکیو کے حوالے سے عملی مشقیں پیش کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122سٹیشن میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے تعاون سے ریسکیو 1122کے سروسسز کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کر ائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر