مردان ، افتخار احمد فاروق ،سید عابد علی شاہ ایڈوکیٹ کے حق میں دستبردار

مردان ، افتخار احمد فاروق ،سید عابد علی شاہ ایڈوکیٹ کے حق میں دستبردار

مردان (بیوروپورٹ ) حلقہ این اے 21میں پیپلز پارٹی کے امیدوار افتخاراحمد فاروق پارٹی کے دیرینہ کارکن سید عابدعلی شاہ ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے اس سلسلے میں تحریری معاہدہ بھی منظر عام پر آگیاہے جس میں این اے 21سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد کے بیٹے افتخاراحمد فاروق نے پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان کو اپنی تحریری درخواست میں کہاہے کہ وہ پارٹی کے دیرینہ کارکن سید عابد علی شاہ ایڈووکیٹ کے جرگہ کو قبول کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبرارہورہے ہیں دستبرداری کے لئے تحریری معاہدے پر افتخار احمد فاروق کے علاوہ ان کے والد اکرام اللہ شاہد سمیت پارٹی کے مختلف حلقوں کے امیدواروں کے دستخط ثبت ہیں دریں اثناء پارٹی ٹکٹ ملنے کے بعد سید عابدعلی شاہ ایڈووکیٹ نے باقاعدہ طورپر اپنے انتخابی مہم کا آغازکردیاہے سید عابدعلی شاہ ایڈووکیٹ کا شمار پیپلزپارٹی کے وفادار کارکنوں میں ہوتاہے وہ پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن ہیں اور ان کے والد سید داؤد شاہ ایڈوکیٹ کا شمار پارٹی کے بانیوں میں ہوتاہے سید عابدعلی شاہ ایڈووکیٹ نے مختلف ادوار میں مختلف ادوار میں پارٹی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن کسی دھونس دباؤ اورلالچ میں آئے بغیر ہمیشہ ثابت قدم رہے ان کی نامزدگی پر پارٹی کے کارکنوں نے اعلیٰ قیادت کا شکریہ اداکیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر