ڈیرہ ،شٹرنگ کھولنے کے دوران مزدور دب کر زخمی

ڈیرہ ،شٹرنگ کھولنے کے دوران مزدور دب کر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)دھپانوالا بند کے قریب گھر کی تعمیر کے دوران شٹرنگ کھولتے ہوئے مزدورملبے کے نیچے دب کر زخمی ہوگیا ‘ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمی مزدورکوہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122کے میڈیاکوارڈنیٹراعزازمحمود کی جاری رپورٹ کے مطابق بنددھپانوالاپولیس چوکی قریب ایک گھر میں تعمیراتی کام کے دوران شٹرنگ کھولتے ہوئے جھوک قریشی کا رہائشی عبداللہ نامی مزدورملبے کے نیچے دب گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اورزخمی کوابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

Back to Conversion Tool