ڈیرہ ،سنگاپور سٹور میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

ڈیرہ ،سنگاپور سٹور میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ )توپانوالا چوک اوراسلامیہ سکول کے قریب اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے توپانوالاچوک پر سنگاپور سٹور کے سامنے دکان اوراسلامیہ سکول کے قریب واقع ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے دوردورسے دکھائی دے رہے تھے ۔ ریسکیو1122کی فائرویکلزاورمقامی لوگوں نے مشکل سے آگ پرقابوپایاتاہم آگ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔