سوات کے عوام اس دفعہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیں گے ،واجد علی خان

سوات کے عوام اس دفعہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیں گے ،واجد علی خان

سوات (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی پی کے پانچ کے نامزد امیدوار واجد علی خان نے کہا ہے کہ سوات کے عوام اس دفعہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حلقہ پی کے پانچ کے انتخابی مہم میں لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کا پیچھلا دور عوام کے سامنے ہے جس میں تعلیم ، صحت اور روزگار کے حوالے سے اقدامات سمیت قوم کیلئے بیش بہا قربانیاں ہیں ، تبدیلی کا دور بھی اگر اے این پی کا ہوتا تو یہ ضلع کی سطح پر یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر ڈگری کالج ہوتا ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا پانچ سالہ دور محرومیوں کا دور تھا جو عوام جان چکی ہے اور اس دفعہ اے این پی پر پھر سے اعتماد کرکے تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، تعلیم ، صحت ، روزگار اور ترقی ہمارا منشور ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر