بٹ خیلہ میں پی پی پی کو بڑا دھچکا ،دیرینہ کارکن اے این پی میں شامل

بٹ خیلہ میں پی پی پی کو بڑا دھچکا ،دیرینہ کارکن اے این پی میں شامل

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں پیپلزپارٹی کوزبردست دھچکہ دیرینہ کارکنان نے پارٹی چھوڑ کرعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی کارکنان سابقہ جنرل سیکرٹری جہانزیب مامانے اپنے خاندان اورساتھیوں سے پیپلزپارٹی کوچھوڑکرعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں ایک تقریب منعقدہوئی تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری اورامیدوارصوبائی اسمبلی اعجازعلی خان سابق ایم پی اے محمدشعیب خان اوردیگرراہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ائندہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی کیونکہ عوام پی پی پی اورپی ٹی آئی سے تنگ اچکے ہیں انہوں نے کہاکہ کل تک ایک دوسرے کے پیچھے نمازنہ پڑھنے والے سیاسی علماء عوام کودھوکہ دینے کیلئے قران کے نام پرووٹ مانگنے کیلئے پھرسرگرم ہوچکے ہیں مگرالیکشن میں ان کوشرمندہ گی کے سواء کچھ نہیں ملے گا کیونکہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دوراقتدارمیں شریعت نافذکرناتودرکنارجمعہ کی چھٹی تک بحال نہیں کی گئی تھی اب عوام بیدارہوچکے ہیں اوروہ کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر