حلقہ این اے 43کی پسماندگی دور کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں:حاجی زرنور آفریدی

حلقہ این اے 43کی پسماندگی دور کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں:حاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع خیبر (بیورورپورٹ)حلقہ این اے 43 خیبرکھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے پندرہ سالوں میں سرمایہ داروں نے اپنے علاقے کیلئے کوئی بڑا پراجیکٹ کیا اور نہ ہی کوئی ترقیا تی کام کیا ہے یہاں پر اصول پسندوں اور سرمایہ داروں اور جا گیرداروں کا مقابلہ ہے پانی کے ٹینکرز اور ٹرانسفارمر پر لوگوں کے ضمیروں کا سودا کرنے والے ناکام ہونگے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلا ق پر عمل درآمد کرائیں اور پیسوں کے بے تحاشہ استعمال کو روکا جا یا تاکہ سرمایہ دارامیدوار پیسوں کے زور پر کسی کا ضمیر خرید نہ سکے اور کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگا ئی جائے ان خیالات کا ظہار حلقہ این اے 43 سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حاجی زرونو ر آفریدی نے لنڈیکوتل پریس کلب میں میٹ دی پر یس پروگرام میں کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پو رے ملک میں صحیح معنوں میں مستحکم پاکستا ن بنانے کیلئے الیکشن لڑ رہی ہے اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کی بنیا د پر جماعت اسلامی عوام سے ووٹ مانگتی ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اس وقت متحدہ مجلس عمل کا وجو دنہیں ہے جس کو بنانا چاہئے اوراصول کی بات ہے کہ جس فارمو لے پر پورے ملک میں متحدہ مجلس عمل کیا میدواروں میں ٹکٹ تقسیم کئے گئے ہیں اسی فارمولے پر قبائلی علاقہ جات میں بھی ٹکٹ تقسیم کریں اور فارمولے کو ناماننے والے ایم ایم اے کی راہ میں رکاؤٹ ڈالتے ہیں اور کہا کہ انضما م کے مخالفین انکی مخالفت کر تے ہیں زرنور�آفریدی نے کہا کہ ایف سی ر خاتمہ کیلئے کئی سالوں سے جہدوجہد کی ہے جس میں وہ کامیاب ہو گئے اور ایف سی آر خاتمے کیلئے بہتر ین طریقہ صوبے کے ساتھ انضمام تھا اب قبائلی علاقوں میں تر قی اور خوشحالی کا دور شروع ہو گا اور قبائلی عوام کو حقوق ملیں گے انہوں نے کہا کہ نظریہ اور اصولوں کی بنیا دپر الیکشن لڑیں گے اور کرپشن فری اور جمہوری سیاسی اور مستحکم پاکستان بنانے کیلئے کوشش کر ینگے حلقہ این اے 43 میں اب آزاد امیدوار اتنی آسانی سے نہیں جیتیں گے جس طرح وہ پہلے الیکشن میں کامیاب ہو تے تھے کیونکہ اب عوام انکے دھوکے میں نہیں آئیں گے سابق ممبر قومی اسمبلی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں بلکہ وہ این جی اوز اور فاٹا سیکرٹریٹ کے ترقیا تی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا تے ہیں انہوں نے کہا خیبر حلقہ این اے43میں جماعت اسلامی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جماعت اسلامی نے تمام مسائل پر کھل کر بات کی ہے اور ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے الخد مت ہسپتال میں دن رات غریب مریضوں کا علاج معالجہ ہوتا ہے جبکہ علاقے میں الخد مت پانی ٹینکرز آدھے قیمت پر علاقے میں پانی مہیا کرتا ہے جبکہ بارہ ایمبولینس گاڑیاں دن رات لوگوں کی خدمت کے لئے کھڑی ہیں انہوں نے کہا کہ یتیم طلباء کو سکالر شپ کے علاوہ کتا بیں سکول بیگز اور معذور افراد کو ویل چئیزر فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے جتنا کام کیا ہے اتنا کام ممبر قومی اسمبلی نے بھی نہیں کیا ہے اگر عوام نے جماعت اسلامی کے امیدوارکو کامیا ب کر ایا تو وہ سب سے پہلے حلقہ میں تعلیمی ایمر جنسی ناٖفذ کر ینگے اور ہیلتھ کیلئے ہنگا می بنیادوں پر اقداما ت کر ینگے انڈسٹریل زون قائم کرکے بے روزگا ری کا خاتمہ کرینگے انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کامسئلہ حل کر نے کیلئے بارانی ڈیمز تعمیر کرا ینگے اوریہی جماعت اسلامی کا منشور ہے آخر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شفاف اور پرامن الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو تما م وسائل فراہم کریں تاکہ کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو سکے۔