واپڈا کے نئے میٹر زعوام کو لوٹنے کی مشین بن چکی ہیں،محمدعا رف

واپڈا کے نئے میٹر زعوام کو لوٹنے کی مشین بن چکی ہیں،محمدعا رف

بخشالی (نمائندہ پاکستان) واپڈا کی طرف سے نئے میٹرز لگاکرعوام کو سرعام لوٹا جارہا ہے کیونکہ نئے میٹرز یونٹ گننے کی نہیں عوام کو لوٹنے اور پیسے بنانے کی مشینیں بن چکی ہے۔اس ظلم کے خلاف فلاحی تنظیم منظرعام فاؤنڈیشن کا ایک اہم اجلاس مردان آفس میں زیر صدارت محمد عارف خان سابق ناظم منعقد ہوا جس میں عامرفدا خان ایڈوکیٹ، محمدزمان عادل،حاجی مختیارخان فاطمہ،محمد نعیم تراب،حافظ شاہدخان، عبید خان مہمند ،صمد خان،ڈاکٹرانورشیر صافی،انور خان گڑھی کپورہ اور مردان سے تعلق رکھنے والے منظرعام فاؤنڈیشن کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ واپڈا کی طرف سے نئے کمپیوٹرائزد میٹرز کو تبدیل کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے اور اگر پھر بھی متعلقہ حکام نے کوئی حل نہ نکالا تو اس کے خلاف عدالت جائیں گے کیونکہ مذکورہ میٹرز عوام کو لوٹنے کی مشینیں بن چکی ہیں۔مقررنین نے کہا کہ کم وولٹیج اوربلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پہلے ہی تنگ آچکے ہیں اور اوپر سے واپڈا سے ظالمانہ رویہ شروع کرکے عوام کو نئے طریقوں سے لوٹناشروع کردیا ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا ہے کہ 70 فیصد لوگوں نے اخرجات میں کمی کی عرض سے سولر سسٹم لگائے ہیں لیکن پھر بھی واپڈا کا میٹر دوڑتا ہے اور پہلے کی نسبت زیادہ یونٹس چلاتا ہے اور جن صارفین کا بجلی بل کچھ روپے آتا تھا آج نئے میٹروں کی وجہ سے ہزاروں میں آتا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف بھی سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر