عوام کے مسائل کے میں کبھی تسائل سے کام نہیں لیا ،فضل حکیم خان

عوام کے مسائل کے میں کبھی تسائل سے کام نہیں لیا ،فضل حکیم خان

سوات (بیورو رپورٹ) سابق ایم این اے و چیئرمین ڈیڈک سوات و امیدوار پی کے پانچ فضل حکیم خان نے پی ٹی آئی کی جانب پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادی ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع فضل حکیم خان نے کہا کہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر قائدین کا مشکور ہوں اور میں قائدین کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ؤنگا ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے دور حکومت میں ریکارڈ کام کئے ہیں ، انہوں کہا کہ اگر عوام نے ہمیں دوبارہ کامیاب کرایا تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور مسائل بتدریج حل کریں گے ، فضل حکیم خان نے کہا کہ میں پارٹی کارکنوں کا مشکور ہوں جنہوں نے کاغذات اور پارٹی ٹکٹ جمع کرنے کے موقع پر کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر