الیکشن میں ملکی ادارے غیر جانبدار کردار ادا کررہے ہیں ،سینیٹر ملک ہلال رحمان

الیکشن میں ملکی ادارے غیر جانبدار کردار ادا کررہے ہیں ،سینیٹر ملک ہلال رحمان

مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان) الیکشن میں ملکی ادارے غیر جانبدارنہ طورپراپنا کردار ادا کر رہے ہیں بعض امیدوار اداروں کی سپورٹ اپنے آ پ سے منسوب کرنا سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ،اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہے سابقہ مخالف پارلیمنٹیرین کے اشاروں پر الیکشن لڑنے والوں کو شکست ہوگی، میڈیا پسند و ناپسند کی بجائے غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ کرے ڈرامہ بازیاں نہیں چلے گی فیصلہ عوام کریں گے کارکنان مطمئن اور آپس میں متحد رہے ، ان خیالات کا اظہار اوور سیز کے چیئرمین سینیٹر ملک ہلال رحمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بعض امیدوار الیکشن سے پہلے شکست کے آثاردیکھتے ہوئے مختلف ڈرامہ بازیاں اور اوچھے ہتکھنڈوں کو استعمال کررہے ہیں۔ جس میں یہ عناصر مخصوص اداروں کی حمایت اپنے کھاتے میں ڈالتے ہے لہٰذا کارکنان اور عوام کو اس قسم کے جھوٹے افواہوں میں نہ آئیں ۔ آئندہ الیکشن میں مخالف سابقہ پارلیمنٹیرین کے اشاروں پر الیکشن لڑنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی گی.تعلیم یافتہ اور سیاسی شعور کی بدولت عوام کو اس قسم کے منفی پروپیگنڈوں سے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اس الیکشن میں ڈرامہ بازیاں نہیں چلے گی جیت کا فیصلہ عوام کریں گے ہماری خدمت پیار وخلوص سے عوام پوری طرح واقف ہے اور اس خدمت کی بنیاد پر ائندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرینگے اسلئے کارکنان مطمئن اور متحد رہے اور اس قسم کے پروپیگنڈوں پر کان نہ دھرے جیت حق اور سچ کی ہو گی جبکہ شکست باطل قوتوں کی مقدر بنے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر