تحصیل کونسل ڈگر کے ناظم سعید الرحمان مفکر اور ٹی ایم او کا ڈسٹرکٹ کورٹس ڈگر کا دورہ

تحصیل کونسل ڈگر کے ناظم سعید الرحمان مفکر اور ٹی ایم او کا ڈسٹرکٹ کورٹس ڈگر ...

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل کونسل ڈگر کے ناظم سعید الرحمان مفکر اور ٹی ایم او امین خان کا ڈسٹرکٹ کورٹس ڈگر کا دورہ کیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ۔بونیر بار کے صدر سید جمیل شاہ ایڈوکیٹ اور نوشاد خان ایڈوکیٹ کی درخواست پر ٹی ایم اے ڈگر نے ڈسٹرکٹ کورٹس کے اخاطہ میں سینٹیشن کو ٹھیک کرنے اور نالیوں سے پانی نکالنے کے لئے پانچ لاکھ روپے کی فنڈز منظور کی تھی ۔جسکا باقاعدہ طور پر اج متعلقہ گو رنمنٹ کنٹریکٹر کو ورک آرڈر جاری کیا گیا ۔تحصیل ناظم سعید الرحمان مفکر نے اس موقع پر مقامی صحافیوں کو بتایاکہ تحصیل کونسل ڈگر کے حدود میں واقع تمام بازاروں میں صفائی کا عمل جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونیر اور بونیر بار کے صدر سید جمیل شاہ ایڈوکیٹ نے اخاطہ عدالت میں رہائش پذیر گھرانوں کے سینیٹیشن کے لئے اور نکاسی اب کے لئے پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی اج باضابطہ طور پر اس پر کام کا اعاز کیا جارہاہے ۔تحصیل ناظم نے کہا کہ ائندہ بھی تحصیل کالونی میں صفائی کی نظام کے لئے مزید تعاون جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بیوٹی فیکیشن کے دوسرے مرحلہ میں ڈگر چوک سے ڈگر پل تک کو خوبصورت نقشوں سے مزئین کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کے حدود میں سواڑی بازار ،ہیڈکوارٹر ڈگر ۔اسمانی موڑ ۔اور کنگر گلی ٹاپ کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر بونیر بار کے صدر سید جمیل شاہ ایڈوکیٹ نے تحصیل ناظم اور ٹی ایم او امین خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی کو ششیوں سے تحصیل کالونی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر