صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد اولین تر جیح ہے،نور سید خٹک
تیمرگرہ( بیورورپورٹ) ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر لوئیر دیر نور سید خان خٹک نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد اولین تر جیح ہے جبکہ الیکشن کے کوڈ آف کنڈ کٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ الیکشن کیلئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے الیکشن عملے اور نگرانی کرنیو الوں کو فول پروف سیکورٹی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کی جائے گی انھوں نے کہاکہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد اولین تر جیح ہے الیکشن کے کوڈ اف کنڈ کٹ پر عمل درامد شروع کرکے انتخابی ندگل میں دیوقامت بورڈ بینرز اور فلکیس ہٹانے سمیت الیکشن کمیشن کی رولز پر سختی سے عمل کریں گے انھوں نے مذید کہاکہ انتخابی عملے کی تربیت آخری مر حلہ میں ہے اور انتخابات میں ایماندار اور فرض شناس عملہ تعینات کیا جائیگا۔