ڈیرہ پولیس کلاچی کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ،ڈی پی او

ڈیرہ پولیس کلاچی کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ،ڈی پی او

پشاور( سٹاف رپورٹر)نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ ظہوربابرآفریدی نے کہاہے کہ ڈیرہ پولیس کوکلاچی سمیت پورے ضلع بالخصوص مضافاتی علاقوں میں فرقہ واریت، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ پولیس نے پہلے بھی حالات کا دلیرانہ وار مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ہم انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پاک فوج کے تعاون سے شرپسند عناصر کو انکے مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اﷲ جلد ڈیرہ کے عوام کو اچھی خبر ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں غریبوں اورمظلوموں کی حق رسی میری اولین ترجیح ہے۔غریب کے جائزمسائل کے حل کے لیے زیادہ کام کروں گا۔ غریبوں کی دعاؤں کا طلبگار ہوں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفترمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ میری دعاہے کہ ہماراعلاقہ امن کا گہوارہ ہو۔یہاں کے شہری پرسکون زندگی گزاریں۔ تاجران پرامن ماحول میں اپنا کاروبارجاری رکھیں۔ ہماری نیت صاف ہے اورہم اس سلسلے میں سخت محنت کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر