عوام باشعور ہیں وہ جھوٹے وعدوں میں آنے والے نہیں ،سید سیف اللہ

عوام باشعور ہیں وہ جھوٹے وعدوں میں آنے والے نہیں ،سید سیف اللہ

مردان(بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے یوسی بکٹ گنج کے رہنماسید سیف اللہ شاہ آف خاکسار نے کہاہے کہ این اے 9پر سابق وزیرتعلیم عاطف خان ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے جبکہ پی کے 52پرظاہر شاہ طورو مخالفین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کریں گے عوام باشعور ہیں وہ جھوٹے وعدوں میں آنے والے نہیں وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں بکٹ گنج ،شام گنج ، خاکسار اورہوتی میں کارنرز میٹنگز سے خطاب کررہے تھے سید سیف اللہ شاہ نے کہاکہ تحریک انصاف نے پانچ سالہ دور میں خیبرپختون خوا میں اداروں کو مضبوط کیا اور گڈ گورنسس کی بنیادرکھی ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بنیادپر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے عوام باشعور ہیں اور وہ روایتی سیاستدانوں کے دعوؤں اور جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 21میں محمد عاطف خان اورپی کے 52میں ظاہر شاہ طورو سمیت دیگر حلقوں میں بھی پی ٹی آئی کامیابی کے جھنڈے گھاڑ دے گی انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان ہی آئندہ وزیراعظم ہوں گے وہ قوم کے امیدوں کے آخری کرن ہیں انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے پی ٹی آئی مرکز اورچاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر