ہنگو پولیس ٹریننگ کالج ہنگو یوسف شہید پریڈ گراؤنڈ میں ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

ہنگو پولیس ٹریننگ کالج ہنگو یوسف شہید پریڈ گراؤنڈ میں ایک شاندار پاسنگ آؤٹ ...

ہنگو (بیورورپورٹ)گزشتہ روز ہنگو پولیس ٹریننگ کالج ہنگو یوسف شہید پریڈ گراؤنڈ میں ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں لوئر کورس کے 1114 مرد اور 08خواتین ٹرینیز پاس آؤٹ ہوئے ۔ پریڈ کے مہمان خصوصی جناب سلمان چوہدی پی ایس پی ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا تھے ۔ جناب ڈاکٹر مسعود سلیم پی ایس پی کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ۔ آ ج کی اس شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کے علاوہ جناب محمد اعجاز خان ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن، جناب شاہ فہد ڈپٹی کمشنر ہنگو ، جناب پیر شہاب علی شاہ ڈی پی او ہنگو ، جناب ارشد محمود ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو، جناب میاں امتیاز گل ایس پی ایف آر پی کوہاٹ ،جناب ارشاد عالم ڈی او ایف سی ہنگو ، جناب مختار شاہ ڈائریکٹر پی ٹی ایس کوہاٹ اور دیگر سینئر پولیس اور سول افسران ، سٹاف و ٹرینیز اور میڈیا برادران نے بھی بھر پور تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ فارغ التحصیل جوان اس عظیم درسگارہ سے فارغ ہو کر اپنے اضلا ع کو جارہے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور خدمت خلق کو اولین ترجیح دیں گے ۔کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈاکٹر مسعود سلیم کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو نے مہمان خصوصی کو ادارے کی طرف سے شیلڈ پیش کی ۔ عبدالحلیم خان انسپکٹرکی زیر قیادت پاؤس آؤٹ ہونے والے لوئر کورس کے جوانوں نے چاک وچوبند دستوں کی صورت میں مارچ کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو سلامی دی جسے حاضرین نے خوب سراہا اور پریڈ گراؤنڈ تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا ۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی کے حامل جوانوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر