ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی طارق علی خان صوابی سے تبدیل
ٹوپی(تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی طارق علی خان صوابی سے تبدیل ہوگیا اس سلسلے میں تحصیل دار ٹوپی سید رحمان کی جانب سے گلہ رسٹ ہاؤس میں الوداعی ظہرانہ دیا جس میں تحصیل ٹوپی تحصیل رزڑ، تحصیل صوابی اور تحصیل لاہور کے اے سی و اے اے سیز ریوینیو سٹاف نے شرکت کی اس موقع پر اے سی صوابی نے طارق علی خان کے صوابی میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طارق خان ایک قابل اور قانون پسند آفیسر تھے ان کی خدمات ضلع صوابی کیلئے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اس موقع پر اے ڈی سی طارق علی خان نے ضلع بھر کے انتظامیہ بلخصوص ریوینیو سٹاف اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دوران ڈیوٹی مکمل تعاون کیا۔