دارالعلوم فخرالدین میں ختم القرآن کی تقریب 29جون کو ہوگی

دارالعلوم فخرالدین میں ختم القرآن کی تقریب 29جون کو ہوگی

بخشالی( نمائندہ پاکستان) دارالعلوم مولانا فخرالدین مردان روڈ شعیب آباد بخشالی میں ایمان افروز تقریب کا انعقاد 29 جون کو ہوگا جس میں 13بچے ختم القران کی سعادت حاصل کریں گے۔دارالعلوم کے مہتمم حافظ قاری محمد شعیب کے مطابق اس پروقار تقریب سے جید علماء کرام مولانا عبدالقہار ، مولانا قاضی حسین احمد، مولانا محمد اسماعیل،مولانا حافظ جمشید، مولانا انوارالحق اور ڈاکٹر مقصود بھی خطاب کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر