سابقہ حکومت نے دیر کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا ،محمود زیب

سابقہ حکومت نے دیر کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا ،محمود زیب

تیمرگرہ( بیورورپورٹ) پی پی پی ضلع دیرلویر کے صدر اورپی کے 15سے اُ میدوار نوابزدہ محمودزیب خان نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ضلع دیرکی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ،تاریکیوں کا دورگزر گیا ہے ،پی پی پی عام انتخابات میں واضح قوت بن کر ابھرے گی ،تیمرگرہ میں پارٹی کے ضلعی انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پرخطاب کر تے ہو ئے پی پی پی کے مرکز ی راہنما اور حلقہ این اے 6دیرلویر سے نامزد اُ میدوار احمدحسن خان، نواب زادہ محمودزیب خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ کہا کہ پیپلز پارٹی ضلع دیر کی بڑی سیاسی قوت ہے جہاں پر ان کا مقابلہ جماعت اسلامی سے ہیں انھوں نے کہا کہ لویر دیر کو بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی سمیت میگا پراجیکٹ پی پی پی کے ارکان اسمبلی کا مرہون منت ہے گاوں رانی کے مقا م پر سابق صوبائی وزیر نواب زادہ محمود زیب خان کی منظور کردہ گرلز وکیشنل کالج کو بند کرکے ان کی جگہ عمران خان اور سراج الحق نے میڈیکل کالج کا تختہ لگا یا ان کی حکومت ختم ہوگئی لیکن میڈیکل کالج کو عملی شکل نہ دی گئی انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف دونوں نا کام ہوچکی ہے مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے اور عوام نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا ہے 25جولائی کو رسمی کار وائی ہو گی

مزید : پشاورصفحہ آخر