نوشہرہ پولیس نے خاتون کی عزت لوٹنے والے دو ایس پی ا و پولیس اہلکاروں کو ریڑھی بان ساتھی گرفتارکرلیا گیا
نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) نوشہرہ پولیس نے خاتون کی عزت لوٹنے والے دو ایس پی ا و پولیس اہلکاروں کو ریڑھی بان ساتھی گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے نوکریوں سے برخاست کردئیے محکمہ پولیس میں بدکردار لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ پولیس افسران و ملازمین کی کسی صورت میں بھی ناجائز کاموں میں پردہ پوشی نہیں کی جائے گی اور عام مجرموں جیسا سلوک کیا جائے گاڈی آئی جی مردان تفصیلات کے مطابق مسماۃ رشیدہ دختر احسان سکنہ کراچی سندھ نے تھانہ نوشہرہ کینٹ میں رپورٹ کی کہ اُسے گذشتہ شب بس اڈہ سے ایک شخص نے نوکری دلوانے کے بہانے لعل بلڈنگ نوشہرہ کینٹ لے گیا، جہاں اس نے دو پولیس SPO اہلکاروں سمیت رات کو میرے ساتھ بد فعلی کی اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی مردان اختر حیات گنڈاپور نے ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر ذاہد اللہ کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کی فوری کاروائی میں دو پولیس اہلکارSPO کنسٹیبل شاہسوار اورSPO کنسٹیبل یاسرندیم بمعہ ساتھی ظہور سکنہ خٹ کلے نوشہرہ جو بس اڈٖہ نوشہرہ میں فروٹ ریڑی لگاتا ہے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس اہلکاروں اور ان کے ساتھی کے خلاف مقدمہ علت 460مورخہ27.06.2018بجرم 376/342/34 PPCتھانہ نوشہرہ کینٹ درج کرکے دونوں اہلکاروں کو نوکری سے فوری طور پر برخاست کر دیا گیا، جبکہ محرر تھانہ نوشہرہ کینٹ کو اپنے سٹاف پر کنٹرول نہ ہونے کی بناء پرمعطل لائن کر دیا گیا۔