ہنگو عام انتخابات ،حلقہ این اے 47 سے 35 امیدوار میدان میں

ہنگو عام انتخابات ،حلقہ این اے 47 سے 35 امیدوار میدان میں

ہنگو(بیورورپورٹ)عام انتخا بات سال 2018،ضلع اورکزئی ایجنسی این اے 47 سے 35اُمیدواران میدان میں کو د پڑے ۔ سال2013کی نسبت 2018میں 26000 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کا اضا فہ ۔ مجموعی طورپر ضلع اور کزئی ایجنسی این اے47 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 163890 ہو گئی ۔ حق رائے دہی استعمال کے لئے مجموعی طورپر 183پو لنگ سٹیشنز قائم ۔ پو لنگ بو تھ کی تعداد 532جبکہ 2311 پو لنگ عملہ انتخا بی ڈیو ٹیوں کے فرائض انجام دیگا۔جبکہ 42 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ حساس ترین پولنگ سٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔ جبکہ اپر اورکزئی تحصیل کے ماموں زئی علاقے کے ووٹرز کے اورکزئی ضلع کے ہیڈ کوارٹر کے سرکاری عمارتوں میں 20 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ اورکزئی کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طر ح قبائلی ضلع ا ورکزئی حلقہ این اے47 میں انتخا بی عمل کی تیا ریوں کو حتمی شکل دید ی گئی ۔ سر کاری اعداد وشمار کے مطا بق سا ل 2018کے عام انتخا بات میں ضلع اورکزئی ایجنسی میں مجموعی طورپر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں سال 2013 کی نسبتس 26000 ہزار اضا فہ کیساتھ ٹو ٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 163890 ہو گئی ہے ۔ جن میں مر د ووٹرز کی تعداد 92480 اور زنا نہ ووٹرز کی تعداد 71410 ہے ۔ عام انتخا بات کے لئے ووٹرز کی سہو لت کے لئے مجموعی طورپر پر 183پو لنگ سٹیشنز قایم کئے گئے ہیں ۔ جن میں مر دانہ ، زنا نہ ووٹرز کی سہو لت کے پیش نظر 532 پو لنگ بو تھ قائم کئے جا رہے ہیں ۔ انتظا میہ کی جا نب سے 183پو لنگ سٹیشنز میں سے 141نا رمل ، 42پو لنگ سٹیشنز حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں ۔جہاں پر سی سی ٹی وی کمرے نصب کئے جائنگے،اور جہاں پر بجلی کی سہولیات موجود نہیں وہاں پر کام چلانے کے لئے جنریٹر کے پیٹرول اور دیگر اخراجات کے لئے20 لاکھ 93 ہزار روپے ک گرانٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ اپر تحصیل کے ماموں زئی علاقے کے متاثرین ووٹرز کے لئے اورکزئی ہیڈ کوارٹر کے سرکاری عمارتوں میں 20پولنگ سٹیشن قائم کئے جائنگے۔انتظا میہ ضلع اور کزئی این اے 47 سے مجمو عی طورپر 34انتخا بی اُمیدواروں نے انتخا بی دنگل میں سخت آز مائی کے لئے میدان میں کو د پڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ۔ جن میں سیاسی جماعتوں کے نا مزد اُمیدواروں سمیت آذاد اُمیدواران شامل ہیں جبکہ دوسرے جانب اپر تحصیل کے ماموں زئی علاقے کے متاثرین نے کہا کہ ان کے لئے کوہاٹ کے علاقے جرما کے مقام پر پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں اور اگرایسا نہ کیا گیا تو ہم ماموں زئی علاقے کے عوام قومی انتحابات کا بائیکاٹ کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر