اپنے دور میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ،ملک بلال الرحمان

اپنے دور میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ،ملک بلال الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع مہمند (نمائندہ پاکستان)ترقیاتی منصوبوں میں کبھی رشوت یا کمیشن نہیں لیا اس کے سخت خلاف ہوں ، اپنے دور میں غریب عوام کی فلاح وبہبو د کیلئے اربوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کئے ہیں جو پورے فاٹا میں ایک ریکارڈ ہے ، پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے علاقے میں انیس بارانی ڈیمز تعمیر کئے جارہے ہیں ، غلنئی گریڈاسٹیشن سے گیارہ نئے فیڈرز چالو کیاجائے گا، ماضی میں ترقیاتی سکیمیں بندربانٹ کا شکا ر ہوتے تھے ، عوام کو اس بارے میں کوئی علم نہیں نہ تھا ، میرے دور میں غریب لوگوں کو اپنا حق ملا، سیاسی لوگ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے منشور پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے ملک بلال رحمن ، ملک جہانزیب،حاجی میرافضل مہمند، حسن خان، ملک اخترشاہ نے گزشتہ روز تحصیل حلیمزئی کے علاقہ ناساپئی میں ملک اخترشاہ کی رہائش گاہ پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سابق ایم این اے اور آزاد امیدوار ملک بلال رحمن نے کہا کہ اپنے دور میں غریب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جس سے علاقے کے عوام مستفید ہورہے ہیں لیکن آج تک کسی ترقیاتی منصوبے میں رشوت یا کمیشن وصول نہیں کیا جبکہ ماضی میں عوام کو اس قسم کی منصوبوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہوتاتھا اوریہ ترقیاتی منصوبے مخصوص لوگ آپس میں بندر بانٹ کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کی بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف علاقوں میں انیس بارانی ڈیموں کی منظوری دی ہے جس سے پانی کی سطح بہتر ہونے میں بڑی حدتک مدد ملے گاجبکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پورے ضلع میں غلنئی گریڈ اسٹیشن سے گیارہ فیڈرز چالوکئے جائینگے جس سے علاقے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام آپس میں انتخابی امیدواروں کی حمایت میں جھگڑوں اور لڑائیوں سے گریز کریں اور نہ ہی امیدواروں کی پوسٹروں اور بینرز کو پھاڑدیں کیونکہ اس سے لوگوں کی آپس میں ایک دوسرے کے خلاف رنجشیں اور کدورتیں پھیلتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکن سوشل میڈیا کے ذریعے غلط اور گمراہ کن پیغامات جاری کرتے ہیں لہٰذا سیاسی لوگ اپنے کارکنوں کی اخلاقی تربیت کریں۔انہوں نے کہا کہ دیہاتی لوگ اجتماعی کاموں کیلئے آپس میں راضی ہوجائے توہر گاؤں کیلئے اجتماعی طورپر پانچ ترقیاتی منصوبے کرائیں گے۔