خیبرولی،خیل قوم کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

خیبرولی،خیل قوم کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

خیبر ضلع (بیورورپورٹ)خیبر ذخہ خیل ولی خیل قوم نے بجلی ناروالوڈشیڈنگ غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اورٹیسکوکے خلاف نعرے لگا ئے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے علاقے کے عمائدین عامر آفریدی ،اجمل آفریدی اور گو ہر آفریدی نے کہا کہ اگربجلی کی منصفانہ تقسیم کا مسئلہ حل نہ کیاگیا توپولیو اورالیکشن سے بائیکاٹ سمیت پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردینگے خیبر ذخہ خیل ولی خیل قوم فیڈرپرعلاقہ کٹہ کشتہ کی اضافی الیکٹرک سپلائی لائن منسلک کرنے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بائیس گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے جس سے علاقے کے تقریبا بیس ٹیوب ویلز بند ہو گئے ٹیسکو حکام نے تحصیل جمرود کے علاقوں کو بھی تحصیل لنڈیکوتل کے گریڈاسٹیشن سے منسلک کر دیا ہے جس کی وجہ سے خیبر کے لاکھوں آبادی کی بجلی سپلائی لائن بری طرح متاثرہوگئی ہے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بائیس گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے علاقے کے تما م ٹیوب ویلز بند ہوگئے جس سے علاقے میں پانی کا مسئلہ سنگین ہو گیا بچے اور خواتین دور دور سیے پانی سروں پر لاتی ہیں سخت گرمی کی وجہ سے سکولوں میں طلباء کو وقت سے پہلے چھٹی دینی پڑتی مقررین نے یہ بھی الزام لگایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک سینئر آفیسر کی ایماء پر ولی خیل بجلی فیڈر سے تحصیل جمرود کے علاقے کٹہ کشہ کو منسلک کر دیا گیاجو ولی خیل قوم کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ولی خیل بجلی فیڈر سے تحصیل جمرود کے علاقے کی بجلی سپلائی لائن ہٹا نہ دی گئی تو ہزاروں کی آبادی والی قوم ولی خیل پولیو مہم اور آئندہ الیکشن بائیکاٹ کرکے پاک افغان شاہراہ کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز نے بھی اپناموقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے فرنٹئیر کور کی ذمہ داری علاقے کی سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف کاروائی کرنا ہے لوڈشیڈنگ اور اس قسم کی باقی معاملات پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ہے اور وہ بھی اس کا حل نکالیں گے فرنٹئیر کو رکا ان معاملا ت سے کوئی تعلق نہیں ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر