نادرا عوام کیلئے سماجی بہبود زکواۃ و عشر کارکردگی متاثرین کن ہے :ڈاکٹر صفدر سارہ

نادرا عوام کیلئے سماجی بہبود زکواۃ و عشر کارکردگی متاثرین کن ہے :ڈاکٹر صفدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کی نگران وزیر برائے تعلیم، سماجی بہبوداور مذہبی امور ڈاکٹر سارہ صفدر نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں معمر افراد کی سہولت کے لیے موجود سینئر سیٹیزن ایکٹ پر موثر انداز میں عملدرآمد کیا جائے۔انکا کہنا ہے کہ صوبے میں نادار عوام کے لیے محکمہ سماجی بہبود زکوٰۃ و عشر کی کارکردگی متاثر کن ہے تاہم اسے مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔وہ پشاور میں محکمہ سماجی بہبود کے دفتر کے دورہ کے بعد اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔نگران وزیر ڈاکٹر سارہ صفدر کا کہنا تھا کہ سینئر سیٹیزن ایکٹ سے استفادہ کے لیے صوبے میں بزرگ افراد کے اعداد وشمار مرتب کرکے مستحقین کا تعین بھی کیا جائے تاکہ مستقبل میں قانو ن کی رو سے کسی بھی مالی معاونت کے اقدام سے مستحق مستفید ہوسکیں۔اسکے علاوہ نگران وزیر کی جانب سے تجویز دی گئی کہ ایسے مراکز قائم کیے جائیں جہاں بزرگ افراد اپنا وقت گزارسکیں۔نگران صوبائی وزیر نے صوبے میں محتسب کے تقرر کے لیے نام تجویز کرنے کے لیے ایک ہفتے کی وقت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام تجویز کنندگان جلد نام پیش کریں۔ڈاکٹر سارہ صفدر نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کے تحت چلنے والے ذیلی اداروں کی کارکردگی کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے،محکمے کے لیے چار ماہ کے لیے تیارکردہ بجٹ کی منظوری کابینہ اجلاس میں دے دی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ پشاور میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے قائم مرکز کا دورہ کرکے وہاں انتظامات کا جائزہ لیں گی۔اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفئر فریحہ پال نے نگران صوبائی وزیر کو محکمے کی کارکردگی، زمہ داریوں اور مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔نگران وزیر کو محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے معذور افرادکی بحالی کے اقدامات، تحفظ اطفال مراکز،ویمن کمیشن،تنظیم للسائل و المحروم اور زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔