اپر کرم خرلاچی روڈ پر ٹریکٹر حادثے میں ایک طالب علم جان بحق دو زخمی
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)اپر کرم خرلاچی روڈ پر ٹریکٹر حادثے میں ایک طالب علم جان بحق دو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق اپر کرم علاقہ شاخ سے تین طالب علم نستی کوٹ ہائی سکول پہنچنے کیلئے ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوگئے راستے میں گھڑے میں ٹائر گرنے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس کے باعث پانچویں جماعت کے طالب علم رازق حسین ولد ناصر حسین موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے جنہیں بعد ازاں ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیاعلاقہ شاخ کے مشران کے مطابق طالب علم رازق حسین انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور انتہائی غربت کے باوجود حصول تعلیم کیلئے دور دراز علاقے نستی کوٹ پیدل آیا جایا کرتا تھا علاقے کے مشران نے اعلی حکام سے رازق حسین کے اہل خانہ سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے اور یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ شاخ میں پرائمری سکول کو ہائی کا درجہ دیا ہے تاکہ غریب طلبہ اپنے گاوں میں ہی تعلیم حاصل کرسکیں