بٹ خیلہ ،مختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکن پی ٹی آئی میں شامل
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) یونین کونسل تھانہ بانڈہ جات میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں گزشتہ روز یونین کونسل تھانہ بانڈہ جات میں ایک تقریب منعقدہوئی تقریب سے صوبائی اسمبلی کے امیدوارشکیل خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ سالہ دوراقتدارمیں بے نظیر بھٹوکے قاتلوں کوگرفتارنہ کرنے والے اب بے نظیربھٹو کے نام پرووٹ مانگنے والوں کوشرم اناچاہیے انہوں نے کہاکہ جب تک بے نظیربھٹوزندہ تھی اس وقت تک پاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت تھی مگران کے وفات کے بعدپیپلزپارٹی پرچوروں اورلٹیروں نے قبضہ کیاہے اسی وجہ سے عوام نے گزشتہ الیکشن میں مستردکردیاتھا اب بھی ائندہ الیکشن میں عوام ان کومستردکردیں گے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈکے غیورعوام نے کھبی بھی ایمپورٹینڈ امیدوارکوسپورٹ نہیں کیاہے ائندہ الیکشن میں بھی ایمپورٹینڈامیدواروں اوران کے درباریوں کوشرمندہ گی کے سواء کچھ نہیں ملے گا۔