حیدر خان ہوتی کا لالہ اورنگزیب کی وفات پر اظہار تعزیت

حیدر خان ہوتی کا لالہ اورنگزیب کی وفات پر اظہار تعزیت

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے مرکزی نائب صدر اور پی کے 34مانسہرہ سے اے این پی کے امیدوار لالہ اورنگزیب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ لالہ اورنگزیب کی وفات پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ،انہوں نے مرحوم کی سیاسی زندگی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم لالہ اورنگزیب سیاسی تاریخ کی ایک قابل تقلید شخصیت اورغیر متزلزل عزم کے پیکر تھے ، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تاریخی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور انہیں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، امیر حیدر خان ہوتی نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی

مزید : پشاورصفحہ آخر