آزاد امیدوار حاجی محمد داودسید نے کاغذات نامزدگی واپس لے لی

آزاد امیدوار حاجی محمد داودسید نے کاغذات نامزدگی واپس لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پرپی کے 13 سے آزاد امیدوار حاجی محمد داودسید نے کاغذات نامزدگی واپس لے لی تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم پر جماعت اسلامی میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور اس حوالے سے جماعت اسلامی کے ناراض گروپ نے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کیے این اے سات دیر ٹو سے سراج الحق کی مقابلے میں شفیع اللہ اور پی کے تیرہ سے شاد نواز خان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے سرگرم رہنماء اور ڈسٹر کٹ کونسل ممبر حاجی محمد داود سید نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تاہم جماعت اسلامی کے قائدین نے اختلافات کے خاتمے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تاہم کمیٹی نے ناراض رہنماوں سے کئی بار ملاقاتیں کیں تاہم ملاقاتیں اور مزاکرات ناکام ہوئے جس پر جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے نوٹس لیا اور حاجی محمد داودسید اور شفیع اللہ سے ملاقات کرکے انکی گلے شگوے دور کیے اور انھیں قائل کر دیا دونوں کے گلے شگوے دور ہونے کے بعد این اے سات دیر ٹو سے شفیع اللہ اور پی کے تیرہ سے حاجی محمد داودسید نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا اسد اللہ جنرل سیکرٹری سید مشرف شاہ جان سابق ایم این اے صاحبزادہ محمد یعقوب خان اور سیکرٹری اطلاعات ارشد زمان کی موجودگی میں متعلقہ ریٹرنگ افیسر سے کا غذات نامزدگی واپس لے لی اور ایم ایم اے کے نامزد امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔