سپریم کورٹ دانیال عزیز توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

سپریم کورٹ دانیال عزیز توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج سنائے گی
سپریم کورٹ دانیال عزیز توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان سابق وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 3 مئی کو دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف فیصلہ آج (جمعرات کو) صبح ساڑھے 9 بجے سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعیدکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس سنائے گا۔ عدلیہ مخالف بیانات پرسپریم کورٹ نےدانیال عزیزکےخلاف نوٹس لیاتھا۔ علاوہ ازیں طلال چوہدری کے خلاف توہین عدلت کیس کی سماعت بھی دوپہر ایک بجے ہوگی۔