’ جب تک دانیال عزیز یہ کام نہیں کرتے ہم فیصلہ نہیں سنائیں گے ‘ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ لیگی رہنما کی دوڑ لگ جائے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے دانیال عزیز کی عدم پیشی پر کیس کا فیصلہ موخر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعیدکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ توہین عدالت کیس میں دانیال عزیزکی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے آنے پرفیصلہ سنایاجائےگا۔
واضح رہے کہ عدلیہ مخالف بیانات پرسپریم کورٹ نے دانیال عزیزکےخلاف نوٹس لیاتھا۔