’عمران خان اوناں دی ہن ۔۔۔‘خواجہ آصف نے عمران خان کے بارے میں ٹویٹر پر پنجاب میں ایسا بیان جاری کر دیا کہ سن کر پی ٹی آئی کے کارکنان کا غصہ آسمانوں پر پہنچ جائے گا

’عمران خان اوناں دی ہن ۔۔۔‘خواجہ آصف نے عمران خان کے بارے میں ٹویٹر پر پنجاب ...
’عمران خان اوناں دی ہن ۔۔۔‘خواجہ آصف نے عمران خان کے بارے میں ٹویٹر پر پنجاب میں ایسا بیان جاری کر دیا کہ سن کر پی ٹی آئی کے کارکنان کا غصہ آسمانوں پر پہنچ جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیاہے اور عمران خان اس حوالے سے لاہور بھی پہنچ گئے ہیں تاہم دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے اپنے حلقوں کے علاوہ ٹویٹر کے ’حلقوں‘ پر بھی مہم شروع کیے ہوئے ہیں اور اپنے مخالفین کے خلا ف بیان بازی جاری رکھے ہوئے ہیںتاہم خواجہ آصف بھی ایسی صورتحال میں میدان میں آئے اور پنجابی میں انتہائی حیران کن پیغام جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر احمد نامی صارف نے عمران خان اور پرویز خٹک کی بجلی پیدا کرنے کے دعووں سے متعلق بیانات کی ویڈیو شیئر کی کی جس میں عمران خان نے اپنے مختلف بیانات میں کہا کہ پرویز خٹک نے 4000 ہزار میگاواٹ بجلی کے MOUs پر دستخط کیے ہیں جبکہ ایک بیان میں کہا کہ 74 میگاواٹ بجلی تیار پڑی ہے ۔ایک بیان میں عمران خان کا کہناتھا کہ خیبر پختون خواہ پانچ سالوں میں بجلی باقی پاکستان کو دے گا ۔

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنے عجیب و غریب بیانوں سے بہت شہرت رکھتے ہیں جیسے ان کا قومی اسمبلی میں بولا گیا ایک جملہ بہت مشہور کہ ” کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے “تاہم اب انہوں نے بھی اس ٹویٹر صارف کی جانب سے شیئر کروائی گئی ویڈیو دیکھی اور اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ”بجلی 74میگا واٹ۔۔4000میگا واٹ ّکے MOUs پہ دستخط کئے ھیں ۔۔ اوناں دی ھون بتی بنا لو۔۔ ِ خان صاحب“۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس