دانیال عزیز کو آرٹیکل 63 کے تحت نااہل اورآرٹیکل 204 کے تحت سزاسنائی گئی

دانیال عزیز کو آرٹیکل 63 کے تحت نااہل اورآرٹیکل 204 کے تحت سزاسنائی گئی
دانیال عزیز کو آرٹیکل 63 کے تحت نااہل اورآرٹیکل 204 کے تحت سزاسنائی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیرمملکت دانیال چودھری کو آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دے دیا اورآرٹیکل 204 کے تحت سماعت برخاست ہونے کی سزا سنائی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے سابق وفاقی وزیر دانیال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، جسٹس مشیر عالم نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایااور دانیال عزیز کو آرٹیکل 63 کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل اورآرٹیکل 204 کے تحت عدالت برخاست ہونے تک توہین عدالت کی سزا سنائی ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد