” اب میری جگہ یہ شخصیت الیکشن لڑے گی “ سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد دانیال عزیز نے اپنے متبادل امیدوار کا اعلان کر دیا

” اب میری جگہ یہ شخصیت الیکشن لڑے گی “ سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد دانیال ...
” اب میری جگہ یہ شخصیت الیکشن لڑے گی “ سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد دانیال عزیز نے اپنے متبادل امیدوار کا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کے برخاست ہونے تک کی سزا سنائی جس کے بعد اب وہ پانچ سال کیلئے نااہل ہو گئے ہیں جس پر ان کا کہناہے کہ میرے حلقے میں میر ی جگہ میرے والد انتخاب لڑیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نجکار ی دانیال عزیز کا کہناتھا کہ اس فیصلے کا اثر میرے حلقے کی عوام پر بھی پڑے گا لیکن میں اپنی عوام سے کہنا چاہتاہوں کہ ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے متبادل کا بندوبست ہم نے کیا ہوا تھا ، میرے والد نے کاغذت نامزدگی داخل کیے ہیں ، میرے حلقے کی عوام ایک رتی بھر بھی دشواری محسوس نہ کریں ۔ میری تین نسلوں کی زندگی آپ کے ساتھ گزری ہے ، ان کی شان و شوکت میں کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور میرے ذاتی کردار کے بارے میں بھی کوئی کالا دھبہ سامنے نہیں آیا ، آپ مضبوط رہیں ۔

مزید : قومی