سپریم کورٹ کے باہر بکتر بند گاڑیاں کیوں کھڑی تھی،بڑی خبر سامنے آگئی

سپریم کورٹ کے باہر بکتر بند گاڑیاں کیوں کھڑی تھی،بڑی خبر سامنے آگئی
سپریم کورٹ کے باہر بکتر بند گاڑیاں کیوں کھڑی تھی،بڑی خبر سامنے آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دانیال عزیز توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بندگاڑیاں موجود تھی ۔اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ توہین عدالت کیس یہ امید کی جارہی تھی کہ دانیال عزیزکو جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے جس پرعدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بندگاڑیاں کھڑی کی گئیں تھیں تاکہ سابق وفاقی وزیر کوسکیورٹی میں عدالت سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیرمملکت دانیال چودھری کو آرٹیکل 63 کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دیا اورآرٹیکل 204 کے تحت سماعت برخاست ہونے کی سزا سنائی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد