یہی کمی رہ گئی۔۔۔۔حلقے کی عوام کا لیگی رہنما رانا افضل کو ووٹ دینے سے صاف انکار

یہی کمی رہ گئی۔۔۔۔حلقے کی عوام کا لیگی رہنما رانا افضل کو ووٹ دینے سے صاف ...
یہی کمی رہ گئی۔۔۔۔حلقے کی عوام کا لیگی رہنما رانا افضل کو ووٹ دینے سے صاف انکار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آبادکے حلقہ این اے 110نورپور کی عوام نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا افضل کو ووٹ دینے سے صاف انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا افضل کو اپنے ہی حلقے میں ووٹ مانگنا مہنگا پڑ گیا۔عوامی مہم کے دوران جب لیگی رہنما اپنے ہی حلقے میں ووٹ مانگنے پہنچے تو عوام نے ان پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی اور رانا افضل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما رانا افضل کا کہنا تھا کہ آپ لوگ بتائیں کارکردگی میں کیا کمی رہ گئی ہے جس پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہی کمی رہ گئی ہے کہ آپ حلقے میں 5سال پہلے آئے تھے اور اس کے بعد آج پھر ووٹ ہی مانگنے آئے ہیں۔این اے 110کے حلقہ کی عوام نے لیگی رہنما رانا افضل کو عام انتخابات میں ووٹ دینے سے صاف انکا ر کر دیا۔

واضح رہے کہ رانا افضل 2013کے عام انتخابا ت میں اسی حلقے سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد