بلین ٹری منصوبہ ، چترال پراجیکٹ کے 200ملازمین فارغ کردیے گئے

بلین ٹری منصوبہ ، چترال پراجیکٹ کے 200ملازمین فارغ کردیے گئے
 بلین ٹری منصوبہ ، چترال پراجیکٹ کے 200ملازمین فارغ کردیے گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (آئی این پی) تحریک انصاف کے بلین ٹری منصوبہ میں چترال پراجیکٹ کے دو سو ملازمین کو فارغ کردیا گیا‘ گزشتہ نو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر مظاہرین نے جنگلات دفتر کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیئے۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کے جاتے ہیں تحریک انصاف کا بلین ٹری منصوبہ بھی ٹھپ ہوگیا چترال میں پراجیکٹ کے دو سو ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔ نکالے گئے ملازمین کو گزشتہ نو ماہ سے تنخواہ بھی نہ ملی ملازمین نے محکمہ جنگلات کے دفتر کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2015 سے وہ اس پراجیکٹ کے لئے کام کررہے ہیں اور حکومت کے جانے کے بعد انہیں بغیر نوٹس کے نکال دیا گیا ہمیں جلد از جلد تنخواہیں جاری کی جائیں۔ مظاہرین نے بنی گالہ کے باہر احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔ ہم سے بلا معاوضہ درخت لگوائے ہمیں انصاف دیا جائے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور