شاہد خاقان عباسی کو نااہل قراردینے والے جج نے فیصلے میں ایسی بات لکھ دی کہ پوری ن لیگ کے ہوش اڑا دیئے

شاہد خاقان عباسی کو نااہل قراردینے والے جج نے فیصلے میں ایسی بات لکھ دی کہ ...
شاہد خاقان عباسی کو نااہل قراردینے والے جج نے فیصلے میں ایسی بات لکھ دی کہ پوری ن لیگ کے ہوش اڑا دیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں اس حلقے سے الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیاجس پرگفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار طلعت حسین کا کہناتھا کہ فیصلے میں مافیاکے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ، جب قانونی پیرائے سے نکل کر فیصلے لکھے جاتے ہیں تو ان کی تشریح بھی ایسے ہی ہوتی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلعت حسین کا کہناتھا کہ گزشتہ روز جو شاہد خاقان عباسی کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ آیاہے اس کو ناظرین ضرور پڑھیں اور اس میں لکھے گئے جملے دیکھیں ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ ” میں نے تہیہ کر لیاہے کہ اس مافیا کے سسٹم سے پنجے اکھاڑنا ہوں گے “۔ طلعت حسین کا کہناتھا کہ جب فیصلے قانونی پیرائے سے نکل کر فیصلے لکھے جاتے ہیں تو ان کی تشریح بھی ایسے ہی ہوتی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد