سیکیورٹی فورسزکاجنوبی اورشمالی وزیرستان میں آپریشن، بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

سیکیورٹی فورسزکاجنوبی اورشمالی وزیرستان میں آپریشن، بڑی تعدادمیں اسلحہ ...
سیکیورٹی فورسزکاجنوبی اورشمالی وزیرستان میں آپریشن، بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کی جانب سے سیکیورٹی فورسزنے جنوبی اورشمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جس میں بڑی تعدادمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سیکیورٹی فورسزکی جنوبی اورشمالی وزیرستان میں کارروائی میں گولہ بارود،بارودی سرنگیں اور81 مارٹرگولے برآمد ہوئے جبکہ کارروائی کے دوران آرپی جی سیون راکٹ بھی برآمد ہوئے ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد ہوا جسے زیرزمین چھپایاگیاتھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی