این اے 124:آراو کا حمزہ شہباز کا پارٹی ٹکٹ جمع کرنے سے انکار

این اے 124:آراو کا حمزہ شہباز کا پارٹی ٹکٹ جمع کرنے سے انکار
این اے 124:آراو کا حمزہ شہباز کا پارٹی ٹکٹ جمع کرنے سے انکار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )این اے 124کے آر او آفیسر نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز کا پارٹی ٹکٹ جمع کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 124کے آر او آفیسر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہبازذاتی حیثیت میں خود پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے وکیل کے پاس اتھارٹی لیٹر ہے۔آر او آفیسر نے اتھارٹی لیٹر نہ ہونے کے باعث حمزہ شہباز کا پارٹی ٹکٹ جمع کرنے سے انکارکر دیا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور