فواد چوہدری نے اپیلٹ ٹریبونل کا این اے 67 سے نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

فواد چوہدری نے اپیلٹ ٹریبونل کا این اے 67 سے نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا
فواد چوہدری نے اپیلٹ ٹریبونل کا این اے 67 سے نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے این اے 67 سے ایپلٹ ٹربیونل کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں دائر اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ ٹریبونل کےمطابق بیرون ملک دوروں پر32 لاکھ اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

اپیل میں کہا گیا ہےکہ ٹریبونل کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ان کے اثاثوں کی دستاویزات کا جائزہ نہیں لیا، کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ لف کی گئی تھی، ٹریبونل نےلف دستاویزات کو نظر انداز کرتے ہوئے نااہل قرار دے دیا لہٰذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی