شاہد خاقان عباسی نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

شاہد خاقان عباسی نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
شاہد خاقان عباسی نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے آبائی حلقے سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ان کے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جس پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل خواجہ طارق رحیم کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کیاہے ۔شاہد خاقان عباسی نے درخواست میں مو¿قف اپنایا ہےکہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا ہے، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔درخواست میں ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور