آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری گرفتار، اسلحہ برآمد

آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری ...
آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوابشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)  صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں سندھ  رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سابق صدر زرداری کے قریبی ساتھی ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق نوابشاہ کے علاقے دولت پور میں  کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری پر فساد پھیلانے، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور زمین پر قبضے کے 5 مقدمات ہیں۔ملزم سے 5 ایس ایم جی، ایک پسٹل، 2گرنیڈ لانچر اور راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی میں صرف اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کیا گیا، 40 ساتھیوں سمیت ان کی گرفتاری کی خبریں حقائق کےمنافی ہیں۔

دوسری طرف  سما ٹی وی نے بتایاکہ ڈاہری مشیر وزیراعلیٰ ہونے کی وجہ سے بھی بااثر تھے اور  سابق دور حکومت میں ڈی آئی جی حیدرآباد اور موجود ڈائریکٹر  جنرل ایف آئی اے بشیرمیمن کو ڈاہری کے کہنے پر ہی تبدیل کیاگیا۔

مزید :

جرم و انصاف -