باپ جنسی بلا بن گیا ، 7 ماہ تک بیٹی سے زیادتی ، 14 سالہ (ر ) کو حاملہ کر دیا
فیصل آباد (ویب ڈیسک) چک جھمرہ کے علاقہ میں درندہ صفت حقیقی باپ ہی اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر سات ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی کے حاملہ ہونے پر پنچایت بھی معاملہ دبانے کی کوشش کرتی رہی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق کے مطابق 199 ر ب اضافی آبادی کی رہائشی طاہرہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کر کے گزر بسر کر رہی ہوں جبکہ میرا خاوند اسلم مقامی مل میں کام کرتا ہے اور کئی کئی روز تک بہانے بنا کر چھٹیاں کر کے گھر میں ہی پڑا رہتا ہے، جبکہ میرے کام پر جانے کے بعد گھر میں میری چودہ سالہ بیٹی رمشا بی بی، فائزہ بی بی اور دیگر بچے ہوتے ہیں، میرا خاوند اسلم ڈرا دھمکا کر میرے دوسرے بچوں کو گھر سے باہر بھیج دیتا اور خود اپنی حقیقی بیٹی رمشا بی بی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے کر سات ماہ سے زائد عرصہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، جس کے باعث میری بیٹی حاملہ ہو گئی۔
میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ میرا والد مجھے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے، بات باہر نکلی تو 189 ر ب کے نمبر دار طیب سلیم، اختر رسول اور عدیل وغیرہ نے پنچایت کے ذریعے میرے خاوند کو گاوں چھوڑنے کا کہا اور اس معاملہ کو دبانے کی کوشش کرتے رہے، پولیس نے ملزم اسلم، طیب سلیم اختر رسول اور عدیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسلم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔