اووسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب (OPC)بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب OPCحکومت پاکستان پنجاب کا قائم کردہ ادارہ ہے جوگذشتہ تین چار سالوں سے بیرون ملک مقیم پاکسانیوں کے لئے خدمات انجام دے رہا ہے۔
OPCکی بے شمار خدمات اوورسیز پاکستانیز کے لئے معبود ہیں جن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ OPCنے بہت کم عرصے میں اوورسیز پاکستانیز کو درپیش بے شمار مسائل کو حل کیا ہے جن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر کئے گئے ناجائز قبضوں کو چھڑایا گیا ہے۔ ناجائز مقدمات سے اوورسیز پاکستانیز کی جان چھڑائی گئی ہے اور انہیں فوری انصاف مہیا کیا گیا ہے۔
لوگوں کی واپڈا ، ٹیلی فون ، سوئی گیس اور دیگر متعدد محکموں سے متعلق شکایات کو نمٹایا گیا ہے جن کی وجہ سے OPCکا نام بلند ہوا ہے اور لوگ اس ادارہ کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کے لئے OPCسے رابطہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار OPCپنجاب کے کوآرڈینیٹر برائے مڈیل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میڈل ایسٹ انجمن میں 22ممالک آتے ہیں جن میں سب سے زیادہ پاکستانی گلف ریجن میں ہیں۔ بہت سے پاکستانی بہت سے مسائل سے دوچار ہین جن میں زیادہ تر مسائل کا سامنا وہ پاکستان میں کر رہے ہیں ۔ بیرون ملک رہنے والابندہ ایک دوماہ کے لئے چھٹی گزارنے پاکستان جاتا ہے لیکن یہاں آکر نت نئے مسائل میں الجھ جاتا ہے۔ یہاں درپیش مسائل حل نہیں ہوتے اور اس کی چھٹی ختم ہوجاتی ہے اور وہ پھر واپس اپنے جاب پر بیرون ملک آجاتا ہے اور یوں اوورسیز پاکستانیز کو در پیش مسائل خصوصاً مقدمات سالہاسال لٹکتے رہتے ہیں اور ان کا حل نہیں ملتا جبکہ ان تمام مسائل کاحل OPCکے پاس موجود ہے۔
اوورسیز پاکستانیز کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے براہ راست OPCسے بذریعہ انٹر نیٹ رابطہ کریں اور اپنی شکایات درج کرائیں۔ انشاءاللہ ان کے مسائل کا حل فوری طور پر کیا جائے گا۔ OPCکی خدمات فوری اور فری ہیں جس سے بیرون ملک رہنے والا ہر پاکستانی فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ تاہم انفرادی طور پر کیپٹن عاصم ملک سے 00971521444987 پر بھی رابطہ کر کے اپنے مسائل درج کرائے جا سکتے ہیں۔
کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کی تمام شکایات کا فوری نوٹس لیا جاتا ہے اور ان کے مسائل کو حل کیا جاتا ہے جس کی متعدد مثالیں بھی موجود ہیں۔