پارکوں کی حالت زارسے متعلق کیس:عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کرلی

پارکوں کی حالت زارسے متعلق کیس:عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کرلی
پارکوں کی حالت زارسے متعلق کیس:عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے پارکوں کی حالت زارسے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے سے 3روزمیں رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پارکوں کی حالت زارسے متعلق کیس کی سماعت جسٹس علی اکبرقریشی نے لاہورہائیکورٹ میں کی۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے شکیل احمد بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ لاہور میں850پارکس ہیں جس پر عدالت نے ریماکس دیئے کہ متعددپارکس ایسے ہیں جوویران ہوچکے۔ جسٹس علی اکبر قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے ایک ایک پارک کی تفصیل چا ہیے۔لاہور ہائیکورٹ نے پارکوں کی حالت زارسے متعلق کیس میں ڈی جی پی ایچ اے سے3روزمیں رپورٹ طلب کرلی۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور