A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

کھیتوں میں والدہ کے ساتھ موجود 19سالہ حاملہ لڑکی سے بد فعلی

کھیتوں میں والدہ کے ساتھ موجود 19سالہ حاملہ لڑکی سے بد فعلی

Jun 28, 2018 | 12:58:PM

کوٹ رادہا کشن (ویب ڈیسک) کوٹ رادہا کشن کے نواحی گاؤں میں یکے بعد دیگر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے دو بڑے واقعات ہوئے ہیں، پولیس نے الگ الگ  مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں نواحی گاؤں بھمبہ کلاں کی رہائشی بیوی (خ) کی 19سالہ شادی بیٹی (ش) بورے والا سے اپنی ماں کو ملنے آئی ہوئی تھی ، گذشتہ روز بیوہ (خ) اپنی بیٹیوں (ش) اور (ع) کے ہمراہ چارہ کاٹنے کے لئے کھیتوں میں گئی تو نوجوان تبسم اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کھیت میں آگیا بیوہ اور اس کی بیٹی (ع) کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا جبکہ تبسم(ش) کو زبردستی چری کے کھیت میں لے گیا اور اس سے بدترین زیادتی کی جبکہ اس کا ایک ساتھی (ع) اور دوسرا والدہ پر پہرہ دیتا رہا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  بعد ازاں (ع) پر پہرہ دینے والے نے بھی (ش) کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگئے ، معلوم ہوا (ش) 5ماہ کی حاملہ تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ دوسرے واقعہ میں بھمبہ کلاں کی 11سالہ بچی (الف) کھیل رہی تھی ۔ نوجوان صفیان اسے اپنی بیٹھک میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کا شور سن کر لوگ آئے تو ملزم فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بعد ازاں مقدمہ کے تفتیشی آفیسر امانت علی چوکی انچارج بھمبہ نے بتلایا کہ اس بچی کا میڈیکل کروالیا ہے اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ڈی این اے کی رپورٹ بھی بھجوادی گئی ہے بہت جلد رپورٹ کے نتائج آنے پر چالان مکمل کر کے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ کوٹ راہا کشن نوجوان نے 7سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بورے والا ہندال کے رہائشی (س) کا 7سالہ بچہ قریبی قریبی نہر پر بھینسوں کو پانی پلا کر گھر لے جارہا تھا، نوجوان شان زبردستی قابو کر کے اسے چری کی فصل میں لے گیا ور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ بچے کا شور سن کر لوگوں کے آنے پر ملزم فرار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں