امریکی فوجی جنرل کا گروہ پاکستان میں رنگے ہاتھوں گرفتار ،یہ در اصل یہاں کیا کچھ کر رہے تھے ؟

امریکی فوجی جنرل کا گروہ پاکستان میں رنگے ہاتھوں گرفتار ،یہ در اصل یہاں کیا ...
امریکی فوجی جنرل کا گروہ پاکستان میں رنگے ہاتھوں گرفتار ،یہ در اصل یہاں کیا کچھ کر رہے تھے ؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آبا (ویب ڈیسک )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فیس بک پر خود کو امریکی فوج کا جنرل ظاہر کرکے فراڈ کرنے والا غیر ملکی گروہ کوگرفتار کر لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر شاہد حسن کے مطابق نائجیرین گینگ کی جانب سے لوگوں کو پیسوں کا لالچ دیا جاتا تھا، گینگ نے جعلی دستاویزات بھی تیار کر رکھیں تھیں،صارفین فیس بک پرغیرمتعلقہ شخص کو ایڈ نہ کریں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  انعام کا لالچ دے کر متاثرہ شخص سے 84 ہزار روپے کی پہلی قسط منگوائی،گینگ کی جانب سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے کا دوبارہ تقاضا کیا گیا،غیر ملکی گینگ کے ایک رکن نے خود کو کسٹم آفیسر ظاہر کیا، اور تین لاکھ 84 ہزار روپے کا مطالبہ کیا،ملزم غیر قانونی سم کا استعمال کرتے رہے ،جرائم پیشہ افراد بائیو میٹرک سسٹم کی سہولت حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حسن نے عوام سے درخواست کی ہے کہ فیس بک پر کسی غیر متعلقہ شخص کو ایڈ نہ کریں،عوام کسی سے اپنی نجی معلومات شیئر نہ کریں،اس طرح کے مجرمان خود کو جعلی آرمی افسر ظاہر کرتے ہیں،شہریوں سے نجی معلومات لے کر ان کو لوٹتے ہیں،آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی عوام کو متنبہ کیا گیا تھا،سائبر فراڈ کے بہت سے طریقہ کار ہیں،آن لائن شاپنگ میں بھی فراڈ کیا جاتا ہے، جو دکھایا جاتا ہے وہ بھیجا نہیں جاتا،خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے بھی لوگوں کو مختلف ہتھکنڈے اپنا کر لوٹا جاتا ہے،شہریوں سے نجی معلومات لے کر بلیک میل بھی کیا جاتا ہے،سائبر فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے لوٹے گئے ہیں۔جعلی سموں سے اب تک چھٹکارا حاصل نہیں ہو سکا ہے۔

گزشتہ ہفتے پہلی مرتبہ فیس بک اتھارٹی نے پاکستان کا دورہ کیا،فیس بک کے وفد سے ڈی جی ایف آئی اے کے مذاکرات ہوئے،سائبر کرائم میں بین الاقوامی کوآپریشن کی پرویژن شامل ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد