شہباز شریف کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل ،لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اور کونسے معروف پاکستانی سیاستدان پاپ سٹار بننا چاہتے تھے ؟

شہباز شریف کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل ،لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اور کونسے ...
شہباز شریف کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل ،لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اور کونسے معروف پاکستانی سیاستدان پاپ سٹار بننا چاہتے تھے ؟

  

کراچی(ویب ڈیسک)گزشتہ روز ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی، تاہم انہوں نے ایسا پہلی مرتبہ نہیں کیا ماضی میں بھی وہ کیمرے کے سامنے مختلف گانے گنگناتے رہے ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق ان کے علاوہ چار پاکستانی سیاستدان ہیں جو  پاپ سٹار بننا چاہتے تھے۔

اس فہرست میں سب سے پہلا نام سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا ہے جو گٹار بجانے میں خاصی مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے 2015کے ’’آئی ایم کراچی میلے‘‘میں گٹار بجا کر شائقین سے خاصی داد وصول کی تھی۔

دوسرے نمبر پربانی متحدہ کانام ہے جنہوں نے برقے میں رہنے دو گنگنا کر شہرت حاصل کی تھی۔تیسرے نمبر پر شہباز شریف ہیں جنہوں نے گزشتہ روز اکیلے نا جانا گا کر پذیرائی حاصل کی۔

چوتھے نمبر پر سابق صدر پرویز مشرف کا نام ہے جنہوں نے پاپ اسٹار بننے کی بہت کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی